13 جون 2014 - 13:06
آل خلیفہ کے ساتھ سمجھوتے کی اہم شرط عوام کے مطالبات کی رعایت

بحرین کے ممتاز عالم دین نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے ساتھ مصالحتی سمجھوتے پر دستخط کی اہم شرط، بحرینی عوام کے مطالبات کی رعایت کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  العھد لبنانی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق بحرین کے عالم دین شیخ عیسی قاسم نے، بحرین کے دارالحکومت منامہ ميں آل خلیفہ کی سکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید کئے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جمعیت وفاق ملی اور بحرین کے دیگر گروہ قومی آشتی سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم وہ عوام کے مطالبات کو عملی جامہ پہنائےجانے کو، اس مصالحت کی اصلی شرط، قرار دیتے ہیں۔ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ کسی مصالحت تک رسائی، عوام کی سرکوبی بند کئے جانے اور ان کے حقوق کی رعایت کئے بغیر ممکن نہیں ہے اور بحرینی حکام اگر قومی آشتی  کے بارے ميں سنجیدہ ہيں تو انہيں اس مسئلے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کے حقوق کی رعایت اور مخالفین کے مطالبات سے بے توجہی کے سبب، بحرین کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات گذشتہ جنوری سے تعطل کا شکار ہیں۔ دوسری جانب بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی سر کچلنے کی پالیسیوں کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے کئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکوت منامہ اور شہر بوری کے باشندوں نے آل خلیفہ کی فورسز کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرکوبی کے باوجود کل رات مظاہرے کرکے اپنے جائز اور قانونی مطالبات پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲